پولیس اہلکار کی مثالی رحم دلی کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل
پولیس اہلکار کی مثالی رحم دلی کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل
ہفتہ 11 اگست 2018 3:00
مکہ مکرمہ.... عازمین حج کی خدمت پر مامور پولیس اہلکار نے انسانیت نوازی کی اعلی مثال قائم کر دی ۔ تپتی دھوپ میں ننگے پاﺅں جانے والی معمر عازم حج خاتون کو دیکھ کر اپنے بوٹ پیش کردیئے ۔ اہلکار کی انسانیت دوستی کی بے مثال وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ۔ لوگو ںکا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نے سب کے دل جیت لئے ۔ تفصیلات کے مطابق حرم مکی شریف میں ایک معمر جوڑا ظہر کی نماز ادا کرنے بعد باہر نکلا تو انہیں اپنے جوتے نہیں ملے جس پر وہ ننگے پاﺅں ہی اپنی رہائش کی جانب بڑھے چند قدم چلنے کے بعد جب جوڑا سڑک پر پہنچا تو خاتون تپش کی شدت برداشت نہ کر سکی جس پر اسکے شوہر نے گتے پر رسی باندھ کر اپنی اہلیہ کے پیروں سے باندھنے کی کوشش کی مگر یہ حربہ کار گرنہ ہو سکا ۔ شوہر اپنے معمر اہلیہ کے پیروں میں مزید گتہ باندھ رہا تھا کہ ساتھ ہی کھڑے ایک پولیس اہلکار سے یہ منظر دیکھا نہ گیا اس نے فوری طور پر اپنے بوٹ اتار کر معمر خاتو ن کو پیش کر دیئے ۔ انسانیت نوازی اور رحم دلی کے ان مناظر کو دیکھنے والو ںنے پولیس اہلکار کے اس اقدام کو بے حد سراہا ۔