مٹفورمین استعمال نہ کرنے کا مشورہ
ریاض ...سعودی ایف ڈی اے نے شوگر کو کنٹرول کرنے والی دوا مٹفورمین استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔ ایف ڈی اے کا کہناہے کہ اس دوا کے منفی اثرات سامنے آئے ہیں۔ سعودی ایف ڈی اے نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ مٹفورمین نسبتاً محفوظ دوا ہے ۔ بعض اوقات اسکے منفی اثرات سامنے آتے ہیں ۔ اسکی علامت یہ ہے کہ ذیابیطس کے مریض کو اس کے استعمال پر چکر آنے لگتے ہیں ۔ قے ہونے لگتی ہے۔ معدے میں درد رہتا ہے اور پورے جسم میں تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔ تنفس میں دشواری پیش آنے لگتی ہے۔ درجہ حرارت گر جاتا ہے۔ دل کی دھڑکن بھی سست پڑ جاتی ہے۔