Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محایل عسیر میں حادثہ، 7ہلاک، 4زخمی

عسیر ....محایل عسیر کمشنری اور البرک کے درمیان روڈ پر بھیانک ٹریفک حادثے میں 7افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو محایل جنرل اور البرک اسپتال منتقل کردیا گیا۔ محکمہ صحت عسیر کے ترجمان عبدالعزیز آل شایع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ محایل جنرل اسپتال میں 5نعشیں سرد خانے میں محفوظ کرائی گئیں۔ 2نعشیں البرک جنرل اسپتال پہنچائی گئیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت ناز ک ہے جبکہ دیگر کے زخم درمیانے درجے کے ہیں۔
 

شیئر: