Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ کی باکسر لڑکی کا منفرد انداز

 
  کوئٹہ :بلوچستان کے عوام بھی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں۔ کوئٹہ کی 13 سالہ باکسر ملائکہ نئے انداز میں جشن آزادی منانے سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔کمسن باکسر روزانہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ گھر سے نکل کر سڑکوں پر باکسنگ کی مشق کے ساتھ ساتھ سائیکل پر سبز ہلالی پرچم لہر اتی ہے۔ اسے باکسنگ سے جنون کی حد تک لگاو ہے۔کہیں بھی جائے یا کوئی بھی خوشی کا موقع ہو وہ اپنے شوق کو نہیں بھولتی۔ اس کی خواہش ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر بھی باکسنگ کا کوئی مقابلہ ہوتا جس میں بھرپور حصہ لیکر اپنی جیت ملک کے نام کرتی۔ اس نے کم عمری ہی میں مختلف باکسنگ مقابلوں میں 10 سے زائد گولڈ میڈلز، ٹرافیاں اور شیلڈز جیتی ہیں۔

شیئر: