کابل۔۔۔افغانستان میں راکٹ حملےمیں خاتون سمیت 5 عام شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ تخار کے ضلع دشت آر حی میں نامعلوم مقام سے راکٹ حملہ کیا گیا جسکا نشانہ رہائشی علاقہ بنا جسکے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 5شہری جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے حملہ آور کی شناخت کئے بغیر پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں فوری طور کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔