ملک کو دھرم شالہ نہیں بننے دیا جائیگا، اوم ماتھر
نئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی کے قومی نائب صدر اور رکن پارلیمنٹ اوم ماتھر نے کہا کہ اگر بی جے پی 2019ء کا پارلیمانی انتخابات جیت جائیگی تو پورے ملک میں این آر سی (نیشنل رجسٹر آف سٹیزن)نافذ کیا جائیگا۔ اوم ماتھر ہی نہیں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی این آر سی نافذ کرنے کے حق میں نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو این آر سی کو یوپی میں بھی نافذ کیا جائیگا۔ ملک میںایک بھی درانداز کو برداشت نہیں کریگا۔اوم ماتھر نے راجستھان کے جھنجھنومیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنگلہ دیشی دراندازوں کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک کا ایک بھی شہر یا قصبہ ایسا نہیں جہاں درانداز موجود نہ ہوں۔ ایسے میں ملک کو دھرم شالہ نہیں بننے دیا جائیگا۔ 2019ء کے بعد این آر سی کو پورے ملک میں نافذ کیا جائیگا۔