کابل۔۔۔ افغانستان میں طالبان نے فوجی کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں دس فوجی ہلاک ، پندرہ زخمی اور درجنوں کو یرغمال بنا لیا گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ فاریاب کے ضلع گھورماچ میں طالبان کے ایک گروپ نے فوجی کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ جھڑپوں میں دس فوجی ہلاک ، پندرہ زخمی ہو گئے جبکہ چالیس فوجیوں کو طالبان نے یرغمال بنا لیا ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک فریقین کے درمیان لڑائی جاری تھی ۔