Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام اور عراق میں 30 ہزار ’داعشی‘ جنگجو بدستور موجودہیں ،اقوام متحدہ

لند ن۔۔۔اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام اور عراق میںداعش تنظیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے کیونکہ ان دونوں عرب ملکوں میں ’داعشی‘ جنگجوؤں کی تعداد 20 سے 30 ہزار کے درمیان اب بھی باقی ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کے جنگجو اب بھی شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تنظیم کے خفیہ گروپ صحرائی علاقوں اور دور دراز مقامات میں پھیلے ہوئے ہیں جو کسی بھی وقت دوبارہ منظم ہوسکتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ساڑھے تین ہزار سے ساڑھے چار ہزار داعشی جنگجو شام سے افغانستان چلے گئے ہیں۔ افغانستان میں ’داعش‘ کے جنگجوؤں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش کے مالی وسائل کم ہونے کے ساتھ مالی مدد فراہم کرنے والے ذرائع خشک ہو رہے ہیں۔

شیئر: