سیئول۔۔۔ شمالی اور جنوبی کوریا نے پیانگ یانگ میں آئندہ ماہ سربراہی اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کر لیا۔جنوبی کوریا کی وزارت انضمام نے کہا کہ دونوں کوریائی ریاستوں کے سربراہان نے آئندہ ماہ پیانگ یانگ میں آپس میں ایک نئی ملاقات پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ پیر کے روز دونوں کوریائی ریاستوں کے درمیان ایک سرحدی علاقے میں اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اپریل میں بھی آپس میں ایک ملاقات میں اتفاق کیا تھا کہ وہ موسم خزاں میں دوبارہ ملاقات کریں گے اور یہ ملاقات شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں ہو گی۔