واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے برس کے لیے716 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں۔ انہوں نے اس دستاویز پر دستخط کے موقع پر کہا کہ یہ بجٹ جدید امریکی تاریخ کی اہم ترین سرمایہ کاری ہے۔ ان رقوم سے دیگر شعبوں کے علاوہ امریکی فوج کے پرانے ٹینکوں، جنگی طیاروں اور پرانے بحری جہازوں کی جگہ زیادہ جدید ماڈل متعارف کرائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ امریکی فوج کی نفری میں انہی رقوم سے مزید پندرہ ہزار چھ سو فوجیوں کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔