بیجنگ۔۔۔ چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جس کے نتیجے میں چوبیس افراد زخمی ہو گئے حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 درجے ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز سیبجی ٹاؤن شپ میں چھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں صوبہ یونان میں ستر ہزار سے زائد رہائشی متاثر ہوئے ہیں ۔ 33 ہزار سے زائد لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی جبکہ صوبے میں 8 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔