Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض کے زیراہتمام 14اگست پر شاندار تقریب

    ریاض- - - - سفارت خانہ پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر شاہد منظور نے واضح کیا کہ پاکستان میں ہر فرد، ادارہ اور سیاسی جماعتیں پھولوں کے گلدستے کی مانند رہ کر وطن عزیز کو اقوام عالم میں بہتر انداز میں روشناس کروائیں بلکہ ملکر ترقی کی منازل بھی طے کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن ریاض کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر ملک ہے اس نے اپنی آزادی سے لیکر اب تک اپنا دفاع بھرپور طریقے سے کیا ہے اور اپنی دفاعی صلاحیت کو بھی بہتر کیا ہے۔ فوج نے ہمیشہ قوم کے تعاون اور محبت کی طاقت سے دشمن کو شکست دی ۔مسلم لیگ ( ن) کے سینیئر رہنما ملک اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی پرملکی ترقی کے نئے عہد کے ساتھ ساتھ ہمیں اس عزم کو بھی دہرانے کی ضرورت ہے کہ یہ ملک حاصل کیوں کیا گیا اس ملک کو مسلمانوں کی الگ شناخت اور تشخص کو نمایاں کرنے کے لئے بنایا گیا تھا ۔ گزشتہ کئی برسوں سے ہم یہ شناخت کھوتے جارہے ہیں۔ درپیش چیلنجز سے نپٹنے کے لئے بھی ضروری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو قیام پاکستان کا درس دیں اور بتائیں کہ پاکستان ایک مشن کے لئے معرض وجود میں لایا گیا تھا ۔ مسلم لیگ ن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس نے تقریب کے شرکاء کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم زندہ اور پائندہ قوم ہیں ہمارے دشمن نے ہمیں کئی مرتبہ چیلنجز دئیے گئے مگر اس کوہمیشہ منہ کی کھانی پڑی۔ اوورسیرز پاکستانی پاکستان کا یوم آزادی بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں اور یہ سلسلہ پورے ماہ جاری رہے گا  تقریب سے چوہدری سجاد علی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے پاکستان آرمی کے جوانوں کی تعریف کی اور پاکستان کی ترقی پر عملی اقدامات اٹھانے کی بات کی۔تقریب کی صدارت سرپرست اعلیٰ چوہدری فریاد علی نے کی جبکہ عہدیداروں اور ممبران کی بڑی تعداد بھی شریک تھی محمد اصغر چشتی نے نعت پڑھی اور وقار نسیم وامق نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے تقریب کے آخر میں قومی نغموں پر شرکاء نے قومی پرچم لہرا کر ملک سے اظہار محبت کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ملک میں ڈیموں کی تعمیر وقت کی اشد ضرورت ہے ، اپنا حصہ شامل کریں، شہریاراکبر

شیئر: