Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنے گا؟

اسلام آباد...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ محفوظ ،مستحکم اور کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر مروں گا ۔ہمارےایک طرف سمندر اور دوسری جانب دشمن ہے ۔ہم نے اسی پاکستان کو بنانا ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بوڑھے اور بچے میرے ساتھ ہیں۔ خدا نے مجھ سے جو کام لےنا ہے وہ کر کے رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔ میں نے پہلے کہا تھا کہ 45 بندے جا رہے ہیں تو میرا مذاق اڑایا گیا۔ 45 کے بجائے 60 بندے تحر یک انصاف میں گئے۔ آج کہتا ہوں ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنے گا اور چند دنوں میں سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے پھر کہا کہ قومی اسمبلی میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکے گا ۔
مزید پڑھیں:تحریک انصا ف کے ایم پی اے نے شہری سے معافی مانگ لی

شیئر: