Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبرپختونخوا :نشانہ بازی کے انعام میں دنبہ

 
  پشاور: خیبرپختونخوا کے ساتھ قبائلی علاقے ضلع خیبر میں نشانہ بازی کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ہر کھلاڑی کو نشانے پر 3فائر کی اجازت تھی۔ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں جشن آزادی کے حوالے سے نشانہ بازی کے دلچسپ مقابلے خیبر کلب اور محکمہ ا سپورٹس ٹرائبل کے تعاون سے منعقد ہوئے۔ مقابلوں میں ضلعی انتظامیہ کی خاصہ دار فورس اور علاقہ مکینوں نے بھرپور حصہ لیا۔ گولیوں کی تڑٹراہٹ اور ملی نغموں کی گونج میں مقابلہ شہریوں نے جیت لیا، جیت پر کھلاڑی خوش نظر آئے۔نشانہ بازی کے مقابلوں میں 36 ٹیموں کے 108 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سخت مقابلوں کے بعد 4 ٹیمیں برابر ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کے ذر یعے علی پہلے، سرتاج دوسرے اور عرفان تیسرے نمبر پر آئے۔انعام میں کھلاڑیوں کو ٹرافی یا شیلڈ نہیں بلکہ دنبہ دیا گیا۔ دلچسپ مقابلوں سے نوجوان سب سے زیادہ لطف اندوز ہوئے۔

شیئر: