ریاض..... سعودی عرب میں سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے ر ائل سعودی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ برادر ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ جنرل ترکی نے پاک فضائیہ اور رائل سعودی ایئر فورس کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سفیر پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مستحکم کرنے میں انکے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے سعودی رائل ایئر فورس کی طرف سے مملکت کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اسکے موثر کردار اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ سفیر نے تمام امور پر دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کی تعریف کی اور اسے مزید مستحکم کرنے کیلئے اپنا کردارادا کرنے کا یقین دلایا۔