انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن 2025 کا سنیچر سے آغاز ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ایک اور سنگ میل عبور، وراٹ کوہلی کے 300 ون ڈے میچزNode ID: 886639
-
وراٹ کوہلی نے محمد شامی کی والدہ کے پاؤں کیوں چھوئے؟Node ID: 886997
-
وراٹ کوہلی کی ریٹائرمنٹ، ’گھبرائیں نہیں سب ٹھیک ہے‘Node ID: 887258
سنیچر کو رائل چیلینجرز بنگلور اور کلکتہ نائٹ رائڈرز کے درمیان کھیلے گئے افتتاحی میچ کے دوران ایک کرکٹ فین سکیورٹی حصار توڑ کر سٹڈیم میں گھس آیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایونٹ کے افتتاحی میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور نے کلکتہ نائٹ رائڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دی اور ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
رائل چیلینجرز بنگلور کی جانب سے وراٹ کوہلی نے 59 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔

آئی پی ایل کے افتتاحی میچ سے قبل افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی ستاروں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ایک موقع پر شاہ رخ خان ڈانس پیش کر رہے تھے تو وراٹ کوہلی کو بھی سٹیج پر مدعو کیا گیا جہاں دونوں سپر سٹارز ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
میچ کے دوران وراٹ کوہلی بیٹنگ کر رہے تھے تو ان کا ایک پرستار سٹینڈ سے نکل کر حفاظتی دیوار پھلانگتے ہوئے سٹیڈیم میں گھس گیا اور دوڑتے ہوئے وراٹ کوہلی کے پاس جا پہنچا۔
وراٹ کوہلی کے پاس پہنچتے ہی اس فین نے لیٹ کر ان کے پاؤں چھوئے جس کے بعد کرکٹر نے اسے زمین سے اٹھایا اور گلے لگایا۔
بعد ازاں سکیورٹی اہلکار کرکٹ فین کو گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔
آئی پی ایل کے سابق صدر راجیو شکلا نے کہا کہ ’وراٹ کوہلی کو شاندار پرستار ملے ہیں۔‘