Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ البلد میں جوائے الوکاس کے نئے شوروم کا افتتاح

  جدہ .... جوائے الوکاس نے جدہ میں اپنے نئے شو روم کا افتتاح کردیا۔ جدہ چیمبر آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن فیاض عبداللہ الحربی نے البلد میں اسکا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جوائے الوکاس کے سی ایم ڈی جوائے الوکاس بھی موجود تھے۔ مقامی اہم شخصیتوں اور عمائدین نے تقریب میں شرکت کی۔ گروپ کے چیئرمین او رایم ڈی جوائے الوکاس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدہ کے رہنے والے ہمارے خاص اور محترم صارفین میں شامل ہیں۔ اب ہم البلد علاقے میں ا ن کے لئے ان خوابوں کی جوئیلری لیکر آئے ہیں۔ وہاں 10لاکھ سے زیادہ  زیورات کے ڈیزائن رکھے گئے ہیں۔ جوائے الوکاس کے مختلف برانڈز بھی دستیاب ہونگے۔ اسکے علاوہ نئے اقسام کے ڈائمنڈ کلیکشن بھی موجود ہیں۔

شیئر: