Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

90ممالک سے 1300شاہی مہمان حج کیلئے پہنچ گئے

مکہ مکرمہ ..... 90ممالک سے خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے 1300 خواتین و حضرات ارض مقدس پہنچ گئے۔ مجموعی طور پر 94ممالک سے 5300عازمین مملکت پہنچیں گے۔وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شاہی مہمانوںکے انتظامات دیکھ رہی ہے۔ سیکریٹری اسلامی امور عبداللہ المدلج نے ضیوف الرحمن کو ارض مقدس آمد پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹرعبداللطیف نے مکہ مکرمہ میں رہائش جاکر ضیوف الرحمن سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہوٹل میں مختلف خدمات کی بابت اطمینان حاصل کیا۔ شاہی مہمانوںنے حج و عمرہ کی ادائیگی کا موقع شاندار سہولتوں کیساتھ فراہم کرنے پر خادم حرمین شریفین کیلئے ممنونیت کا اظہار کیا۔

شیئر: