Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتوں گی،پی وی سندھو

 
ابو حمید۔ حیدرآباد دکن
ہند وستان کی ریاست حیدرآباد کی بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے کہا ہے کہ ورلڈ بیڈ منٹن چیمپیئن شپ میں اسپین کی کیرولینا میرین کے ہاتھوں شکست نے کئی افراد کو مایوس کیا ہے تاہم فائنل میں پہنچنا مشکل کام ہوتا ہے ۔ امید ہے کہ آئند ہ ہونے والے بڑے ٹورنامنٹس میں گولڈ میڈل حاصل کرونگی۔ سندھو کو اسٹریٹ سیٹ میں 19-21اور 10-21کے سیٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پی وی سندھو نے ایک انٹرویومیں کہا کہ ورلڈ بیڈ منٹن چیمپیئن شپ میں شکست پر کوئی افسوس نہیں تاہم یہ احساس بھی تھا کہ اگر گولڈ میڈل مل جاتا تو اچھی بات ہوتی۔ ورلڈ بیڈ منٹن چیمپیئن شپ میں انہیں اسپین کی کیرولینا میرین سے مقابلے میں شکست کے بعد سلور میڈل ملا۔ اس کو مثبت انداز میں لینے کی ضرورت ہے۔ میں قسمت پر بھی یقین رکھتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ فائنل میں جو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتا ہے اس کو کامیابی ملتی ہے لیکن شکست کے باوجود اسے مثبت انداز میں لینے کی ضرورت ہے۔اگر فائنل میں کی گئی غلطیوں کو درست کیا گیا تو اگلی مرتبہ بہتر مظاہرہ کیاجاسکتا ہے۔ہم ہر مرتبہ کامیابی کے بارے میں سوچ نہیں سکتے ،ناکامی بھی ممکن ہے۔کئی افراد ایسے ہیں جو درحقیقت میڈل چاہتے ہیں۔ہمیں سخت محنت کرنی چاہئے اور شکرگزار ہونا چاہئے کیونکہ ہر کسی کی حمایت و محبت ہمیں حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے ورلڈ بیڈ منٹن چیمپیئن شپ میں شکست پر ان کے مداحوں،میڈیا اور دیگر گوشوں کی جانب سے کی گئی نکتہ چینی سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ انہیں اس کی کوئی فکر نہیں ۔اگر اس طرح کی نکتہ چینی کو ذہن میں رکھاجائے تو مشکل ہوگی ۔ کھیل میں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے۔

شیئر: