ناروے کے کم عمر ایتھلیٹ نے تاریخ رقم کردی
برلن: یورپین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی 1500 میٹر دوڑمیں ناروے کے17 سالہ جیکب انگیبریسٹن نے گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔جیکب انگیبریسٹن نے مقررہ فاصلہ 3 منٹ 38.10 سیکنڈ میں طے کرکے نوعمر فاتح بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ وہ نئی صدی میں پیدا ہونے والے پہلے چیمپیئن بھی بن گئے ۔ ایونٹ میں ان کے دیگر دو سگے بھائی بھی شریک تھے تاہم ان کے بڑے بھائی ہینرک نے چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ 2016 کے فاتح فلپ اس بار 12ویں پوزیشن پر جا پہنچے۔ جیکب کی عمر 17 برس 324 دن ہے۔دوسری جانب 400 میٹردوڑ میں بیلجیئم کے 30 سالہ جڑواں بھائیوں کیون اور جوناتھن بورلی نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔ انگلینڈ کے میتھیو ہیڈسن اسمتھ نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔