Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا،عمران

اسلام آباد ...نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں تبدیلی لانے کے لئے سب سے پہلے کڑا احتساب کریں گے۔ قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اللہ اور اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مجھے ملک میں تبدیلی لانے کا موقع دیا ۔تبدیلی کے لئے سب سے پہلے کڑا احتساب کرنا ہے۔ وعدہ کرتا ہوں کہ سب کا احتساب کروں گا۔یہ بھی وعدہ ہے کہ کسی ڈاکو کو کسی قسم کا این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ22 سال کی جدو جہد کے بعد یہاں پہنچا ہوں۔ کسی فوجی آمر نے مجھے نہیں پالا ۔نہ میرا باپ سیاسی لیڈر تھا۔ 22 سال کی جد وجہد کر کے اس مقام تک پہنچا ہوں ۔میرا قوم سے وعدہ ہے کہ پارلیمنٹ کو بااختیار بناوں گا ۔ پارلیمنٹ میں کھڑا ہو کر سوالات کے جواب دوں گا ۔عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں 28 ہزار ارب روپے کا قرض لیا گیا۔ لوگوں کی تعلیم کا پیسہ لوٹا گیا۔ قوم سے پیسہ اکٹھا کریں گے۔کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ 

شیئر: