Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داؤد کی رقم کا حساب کتاب رکھنے والا زبیر موتی گرفتار

لندن۔۔۔۔انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ایک قریبی ساتھی زبیر موتی کو لندن میںبرطانیہ کی سیکیورٹی ایجنسی نے گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق ہندنے برطانیہ سے زبیر موتی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔جبیر موتی پاکستانی شہری ہے جو ڈی کمپنی کے مالیاتی امور کا سربراہ ہے۔موتی کو داؤد کے غیر قانونی دھندوں میں معاون سمجھا جاتا ہے، جسے لندن کے ہلٹن ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔پاکستانی باشندہ 10سال کے ویزے پر برطانیہ میں مقیم ہے۔داؤد کی اہلیہ مہ جبیں ، بیٹی مہرین اور داماد جنید کے درمیان رقم کے لین دین کے معاملے کے بعد موتی کو حراست میں لیا گیا۔جبیر پاکستان، مشرق وسطیٰ، یوکے ، یورپ ، افریقہ، اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک میں داؤد کے کاروبار میں سرگرم تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -شراب پینے سے منع کرنےپر بیوی کی زبان کاٹ دی

شیئر: