مسافر دھیان دیں!- - - 22ٹرینیں 20سے 29ستمبر تک منسوخ
بھاگلپور۔۔۔جمال پورمیں سینٹرل روٹ ریلے انٹر لاکنگ کے لئے 20سے 29ستمبر تک میگا بلاک میں بھاگلپور سے جمال پور تک جانیوالی تمام ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔اس روٹ سے جانے والی 15پسنجر سمیت 22ٹرینیں منسوخ اور دیگر ٹرینوںکا راستہ تبدیل کردیا گیا۔اسٹیشن کے سربراہ اونکار پرساد نے واضح کیاکہ شیڈول کے مطابق ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے جمال پور سے بھاگلپور کے درمیان بند رہے گی۔آر آر آئی کے شیڈول کے مطابق ٹرینیں نو چھگیاروٹ، بھاگلپور، بانکاروٹ، اور صاحب گنج ،سینتھیا، آسنسول سے ہوکر گزریں گی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بھاگلپور سے روانہ ہونے والی وکرم شیلا ایکسپریس بھی سینتھیا اور آسنسول ہوتے ہوئے اس روٹ پر چلاکریگی ۔ اگر بھاگلپور سے جسڈیہہ کیلئے 2یا 3خصوصی ٹرینیں چلادی جائیں تو مسافروں کودشواریوں سے نجات مل سکتی ہے۔