سرکاری قربانی اسکیم سے فائدہ اٹھایا جائے، المطلق
مشاعر مقدسہ .... سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المطلق نے ضیوف الرحمن سے کہا ہے کہ وہ آئی ڈی بی کی قربانی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ مملکت نے 1403ھ مطابق 1983ءمیں اس کا سلسلہ شروع کیا تھا اور پھر اسکے انتظامات اسلامی ترقیاتی بینک کے سپرد کردیئے تھے۔ اس میں 40ہزار سے زیادہ قصاب ، معاون ، جانوروں کے ڈاکٹر ، شرعی امو رکے نگراں، دفتری کارکن ، تکنیکی عملہ ، اصلاح ومرمت، قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ کے اہلکار کام کررہے ہیں۔ 25سے زیادہ عرب و مسلم ممالک کو قربانی کا گوشت بری، بحری اور فضائی راستوں کو منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ اسکیم ہر لحاظ سے مفید ہے۔ وقت کی بچت ہے، رقم معقول ہے جبکہ گوشت سے صحیح معنوں میں بھرپور استفادہ بھی کیا جاتا ہے۔