عمران نے 3عہدوں کی آفر کی،اسد قیصر
صوابی... اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا کو آنیوالے دنوں مےں مزید اہم وزارتیں ملنے والی ہیں۔ فاٹا کے نوجوانوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنےادوں پر حل کریں گے ۔اتوار کو صوابی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ آپ کو ا یسا عہدہ دوں گا کہ لوگ میرے بعد آپ کا نام لیں گے۔ عمران خان نے مجھے3 عہدوں کی آفر کی تھی۔ فیملی اور دوستوں سے مشورے کے بعد اسپیکر کا عہدہ قبول کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں صوبے کاحصہ لےنے کے لئے قانونی جنگ لڑی ۔ سی پیک مےںکے پی کے کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ فاٹا کے حقوق کے لئے عمران خان نے سب سے زیادہ جدو جہد کی ۔