ایس ٹی سی کا حجاج کےلئے 20لاکھ گیگا بائٹ کا تحفہ
مشاعر مقدسہ..... سعودی ٹیلی کمیونیکشن کی جانب سے ضیو ف الرحمان کے 20 لاکھ گیگا بائٹ مخصوص کئے ہیں ۔ ایس ٹی سی کے آپریشنل ڈائریکٹر ناصر سلیمان کا کہنا تھا کہ امسال تقریبا 20 لاکھ عازمین مملکت آئے ہیں جن کی خدمت میں ایس ٹی سی کی جانب سے تحفے کے طور پر 20 لاکھ گیگا بائٹ انٹر نیٹ کی سہولت مہیا کی ہے ۔ مفت انٹرنیٹ کا تحفہ مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام استعمال کر سکیں گے ۔ ایس ٹی سی کا نیٹ ورک رکھنے والے ہر حاجی کو ایک گیگا بائٹ کے حساب سے تحفے کے طور پر پیش کیاجائیگا۔ اس تحفے سے ہمارا مقصد حجاج کرام کو بہتر سے بہترسہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ دوران حج اپنے رشتہ داروں سے رابطہ رکھ سکیں ۔