مکہ مکرمہ میں گردوغبار کے باعث حد نگاہ متاثر
مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہوگئی۔ گرد وغبار کے طوفان کے باعث محکمہ صحت نے مشاعر مقدسہ کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا۔ مکہ مکرمہ محکمہ صحت کے ترجمان حمد العتیبی نے کہا ہے کہ تمام اسپتالوں اور طبی مراکز کو ہدایت جاری کی گئی کہ بارش اور طوفان کے باعث ہنگامی تدابیر پر عمل کریں۔ بارش اور طوفان کے باعث اب تک کوئی حادثہ ریکارڈ نہیں ہوا۔ دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے غیر یقینی موسم سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرلی ہیں۔ مشاعر مقدسہ کو بارش کے بعد ممکنہ سیلابی ریلوں سے بچانے کے لئے نکاسی آب کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایام حج میں مشاعر مقدسہ میں گرمی کی حدت کم رہے گی۔بارش کے بعد منی، عرفات اور مزدلفہ سمیت مکہ مکرمہ موسم خوشگوار ہوگیا۔