ضیوف الرحمان کی خدمت کےلئے مشاعر مقدسہ میں 500 رضاکار ڈاکٹرز
منیٰ..... مملکت کے مختلف شہروں سے 500 ڈاکٹر مشاعر مقدسہ میں ضیوف الرحمان کی رضاکارانہ طور پر خدمت کےلئے پہنچ گئے ۔ ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے تحت طبی رضاکار انہ پروگرام کے تحت مذکورہ ڈاکٹر زمشاعر مقدسہ پہنچے ہیں ۔ وامی کے تحت طبی خدمات کا پروگرام گزشتہ 12 برسوں سے جاری ہے ۔ طبی آگاہی پروگرام ڈائریکٹریٹ جنرل شہری دفاع کے تعاون سے جاری ہے جبکہ ادارہ صحت مکہ مکرمہ اور شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی بھی اس منصوبے میں شریک ہے ۔ رضاکار ڈاکٹرز مشاعر مقدسہ میں موجود طبی عملے کی معاونت بھی کریں گے اور ہنگامی حالت میں بھی خدمات انجام دیں گے ۔طبی رضاکارانہ پروگرام کے سپروائزر کا کہنا تھا کہ طبی ماہرین کی ٹیم میں شوگر کے ماہرین بھی خاص طور پر شرکت کررہے ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کو اس مرض میں احتیاطی تدابیرسے آگاہ کرنے کے علاوہ دھوپ سے بچاﺅ کےلئے بھی حجاج کرام کو مطلع کریں گے ۔