عطاءعیسیٰ خیلوی نے67 بہاریں دیکھ لیں
ٹرک ڈرائیور سے کامیاب گلوکار بننے والے عطا ءاللہ عیسیٰ خیلوی نے زندگی کی 67 بہاریں دیکھ لیں۔ انہوں نے کئی برس قبل ' ایہہ تھیوا، مندری دا تھیوااورقمیض تیری کالی“ جیسے گیتوں سے مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے اردو، سرائیکی اور پنجابی میں مختلف گیت پیش کئے ۔ان کی بہترین گلوکاری پر انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی بھی مل چکاہے۔