بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہالی وڈ کے ریمیک میں کام کریں گے ۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان اپنی نئی فلم کے بعد ایک ہالی وڈ ریمیک پرکام شروع کریں گے۔ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آنی باقی ہیں۔ ان دنوں عامر خان ، فلم ٹھگز آف ہندوستان میں کام کررہے ہیں۔