Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100سال پرانی جیبی گھڑی 20ہزار ڈالر میں نیلا م ہونے والی ہے

برونکس.... مقامی نیلام گھر میں ایک صدی سے زیادہ پرانی لیکن تاریخی حیثیت کی حامل جیبی گھڑی جلد ہی نیلام ہونے والی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ جیبی گھڑی تاریخی حادثے کا شکار ہونے والے تاریخی جہاز’’ ٹائٹینک‘‘ پر سوار ایک روسی کی جیب سے نکلی تھی جو امریکہ میں بہتر زندگی گزار نے کے شوق میں اس جہاز پر سوار ہوگیاتھا۔ اسکی امیدیں بر نہیں آئیں اوردوسرے سیکڑوں افراد کی طرح وہ بھی موت کے منہ میں چلا گیا۔ اب یہ گھڑی تقریباً20ہزار پونڈ میں نیلام ہونے والی ہے اورنیلام گھر کے ذرائع کے مطابق اس کی قیمت اس سے زیادہ بھی لگ سکتی ہے۔ سینائی کنٹور نامی روسی مسافر  اس وقت اپنی 24سالہ بیوی مریم کے ساتھ سفر کررہا تھا اور یہ جہاز 12 اپریل 1912ء میں بہت بڑے آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد  ڈوب گیا تھا۔ میاں بیوی نے اس گھڑی کواس وقت کے حساب سے 26پونڈ میں خریدا تھا۔ دونوں ہی  جہاز کے دوسرے درجے کے حصے میں سفر کررہے تھے اور انکا منصوبہ تھا کہ  وہ امریکہ پہنچ کر نیویارک میں دندان سازی اور طب کی تعلیم حاصل کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھنے والا کمبل

شیئر: