لندن .... لندن کے ایک پارک میں ایک ڈرون 30فٹ اونچے درخت میں پھنس گیا۔ جسے نکالنے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا۔ اس واقعہ کے نتیجے میں راہگیروں میں فائر بریگیڈ کو استعمال کرنے پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ یہ عوام کے پیسوں کا ضیاع ہے۔ پارک میں ڈرون اڑانا منع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص 200ایکڑ پر محیط اس پارک کی فوٹو گرافی کررہا تھا اور اس کے لئے ڈرون کاا ستعمال کررہا تھا جو لینڈنگ کے وقت درخت میں پھنس گیا۔ جسے اتارنے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کے 10ارکان اور 2فائر انجن طلب کئے گئے۔ انہوںنے پانی کی بوچھارکرکے اس ڈرون کو گرایا جو نیچے کھڑے ہوئے اسی کے ساتھیوں کی چادر میں گرے۔