Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بقرعید پرممنوعہ جانور کی قربانی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، یوگی آدتیہ ناتھ

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بقرعید سے قبل کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے  انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایت دی کہ تہوار پر روایت کے خلاف کچھ بھی نہ ہو ، اگر انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف کوئی کام کرتا ہوا پایا گیا  تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور اعلی حکام جواب دہ ہونگے۔وزیراعلی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عید سے قبل تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ قانون اور جرائم کے معاملہ پر حکام سے بات چیت کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ممنوعہ جانوروں کی قربانی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی روایتی مقامات پر ہی نماز اور قربانی کی جائے ، روایت سے ہٹ کر کوئی کام نہ کیا جائے۔قربانی کی باقیات کو ندی نالوں میں بہانے کے بجائے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائےتاکہ شہر او ر علاقے کوگندگی سے بچایا جاسکے۔انہوں نے عید پر پانی اور بجلی کا نظام احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے تمام اضلاع کو اس کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پولیس کے اعلی حکام کو گشت کرنے  اور عوام کے ساتھ بات چیت کرنے کی بھی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں:- - -  -بہار کی سابق وزیر منجو ورما کے خلاف مقدمہ درج

شیئر: