Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نینی تال کا مال روڈ جھیل میں غرق

نینی تال۔۔۔۔۔۔اتراکھنڈ میں لگاتار بارش کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔شدید بارش کی وجہ سے  نینی جھیل سے متصل لوور مال روڈ اچانک کھسکنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے سڑک کا تقریباً 20 میٹر حصہ جھیل میں سماگیا۔تاہم کوئی جانی نقصا  ن نہیں ہوا۔ لوور مال روڈ پر جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا اس کے سامنے ہی گرینڈ ہوٹل واقع ہے۔ گزشتہ برسوںکے دوران اس علاقے کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا اور متعدد عمارتیں تعمیر ہوگئیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ برٹش دور کے نکاسی آب کے نظام میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں بالائی علاقوں سے آنے والا پانی سڑک میں جذب ہو رہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ لوور مال روڈ کا یہ حصہ کافی کمزور ہو گیا ۔واضح ہوکہ حال ہی میں آئی آئی ٹی روڑکی کے ماہرین نے اس علاقہ کا دورہ کرکے  لوور مال روڈ کے 150 میٹر کے حصہ کی نشاندہی کی تھی۔ اس حصہ میں لوہے کے پائپ ڈال کر کنکریٹ سے بھردیا جائے تو مال روڈ پر منڈلا رہا خطرہ ٹل جائے گا۔ ماہرین نے اس حوالہ سے تفصیلی پروجیکٹ پلاننگ (ڈی پی آر) حکومت کے پاس بھیجالیکن اس ڈی پی آر پر حکومت نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی اورمال روڈ تباہی سے دوچار ہوگیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -مسافر دھیان دیں!- - - 22ٹرینیں 20سے 29ستمبر تک منسوخ

شیئر: