مچھلی فروش طالبہ نےکیرالا سیلاب زدگان کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے عطیہ دیا
کوچی۔۔۔۔کیرالا میں بارش اور سیلاب سے ہونیوالی تباہی نے گزشتہ100 سالوںکا ریکارڈ توڑ دیا۔ ہندوستان کی مختلف ریاستوں سمیت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور دیگر ممالک نے کیرالا کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا ۔سیاسی رہنماؤں،ارکان پارلیمنٹ اور نامور شخصیات نے بھی سیلاب زدگان کو راحت رسانی میں امداد فراہم کی۔ اس دوران کیرالا کےضلع کوچی کی رہنے والی 21 سالہ طالبہ سوشل میڈیا پر پذیرائی حاصل کررہی ہے اس نےاپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے مچھلی فرخت کی اور سوشل میڈیا پرمقبولیت حاصل کی۔طالبہ حنان حامد نے سیلاب متاثرین کیلئے وزیراعلیٰ کی جانب سے قائم کردہ راحت فنڈ میں1 .5لاکھ روپئے کا تعاون دیادراصل گزشتہ دنوں حنان اسکول یونیفارم میں مچھلی فروخت کرتے ہوئے نظرآرہی تھیں۔واضح ہو کہ حنان اڈکّی ضلع کے تھوڈ پجھا میں ایک پرائیویٹ کالج میں بی ایس سی کی طالبہ ہیں حالانکہ سوشل میڈیا میں بعض صارفین نے حنان کی کہانی پر شک ظاہر کیا تھا اور اسے فرضی قراردیا تھا۔ صارفین نے حنان حامد کو جم کر ٹرول بھی کیا تھا۔اب کیرالا میں سیلاب راحتی فنڈ کے لئے عطیہ دے کر حنان نےسوشل میڈیا پردھوم مچا رکھی ہے۔ اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے مختلف پروگراموں میں اینکر کا کردار ادا کرنے والی حنان نےعوام سےکیرالا کے سیلاب زدگان کیلئے راحت رسانی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔