تاجر کی بیٹی نے بزرگ خاتون کو گاڑی سے کچل دیا
نئی دہلی۔۔۔۔دارالحکومت دہلی کے کناٹ پیلس میں ایک فیشن ڈیزائننگ انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ نے غلط سائڈ پرکار چلا تے ہوئے ایک بزرگ خاتون کو کچلدیا۔ملزمہ شریا اگروال نے اس خاتوں کو نہ صرف ٹکر ماری بلکہ تقریبا ً100 میٹر تک گاڑی سے گھسیٹتی چلی گئی۔ اس لڑکی نے اپنی گاڑی میں بیٹھی باقی 2 لڑکیوں کے ساتھ فرار ہونے کی کوشش کی تاہم موقع واردات پرموجود پولیس نے اسے گرفتار کرلیابعد ازاں ضمانت پر چھوڑدیاگیا۔زخمی خاتون کو فورا اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔