عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر ٹویٹر صارفین ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے نظر آئے اور غریب افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کا پیغام دیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹویٹ کیا : آج قوم سنت ابراہیمی اس تجدید عہد کے ساتھ زندہ کر رہی ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ عید کا دن وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کرنے کا دن ہے۔
میاں اسلم نے لکھا : میں آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک کہتا ہوں ۔ اللہ ہم سب پر اپنی رحمت نازل کرے۔ آمین
وجاہت کاظمی نے ٹویٹ کیا : میں پاکستان اور دنیا بھر میں عید منانے والوں کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔ میری دعا ہے آپ کا دن اچھا گزرے ۔ عید کی حقیقی روح کو مت بھولیے اور ان لوگوں کی مدد کریں جو غریب ہیں تاکہ ان کا دن بھی روشن ہو سکے۔
شیر دل نے کہا : میری طرف سے سب کو عید مبارک۔ میری دعا ہے کہ یہ عید سب کے لیے امن اور خوشیاں لے کر آئے۔
انعم چوہدری نے ٹویٹ کیا : میری طرف سے ان لوگوں کو سلیوٹ جو عید کے دن بھی ہماری عید کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
سیدہ طوبی انور نے ٹویٹ کیا : آج کے دن ان لوگوں کو مت بھولیے جو قربانی نہیں کر سکتے۔ عید الاضحی کی حقیقی روح ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے لہذا مستحقین کو یاد رکھیے ۔