سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں میڈیا کو بھی اپنا رخ تبدیل کرنا ہوگا اور صحافتی اصولوں اور معیار کے مطابق کام کرنا ہوگا۔
احمد خان نے ٹویٹ کیا : ہمارے میڈیا کو صحافت کی حقیقی روح پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔میڈیا کو ہر معاملے میں غیر جانبدار رہنا چاہیے اور واقعات پر سنسنی پھیلانے کی بجائے صحیح رخ پیش کرنا چاہیے۔
فیصل شاہ نے ٹویٹ کیا : موجودہ میڈیا جانب دار اور غیر شفاف ہے۔ زیادہ تر میڈیا ہاؤسز بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور زیادہ تر ٹی وی چینلز ملک میں نفرت پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔میڈیا کو کنٹرول کرنا ہوگا ورنہ موجودہ میڈیا کسی دشمن سے کم نہیں۔
فیضان احمد نے لکھا : لفافہ کلچر کو اب ختم ہو جانا چاہیے۔
عاطف متین انصاری کا کہنا ہے : ہمیں اپنے میڈیا ہاؤسز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔
شان رویم نے کہا : تمام میڈیا کا بھی احتساب ہونا چاہئے اور آڈٹ رپورٹ کو منظر عام پر آنا چاہیے۔
بلال خان نے ٹویٹ کیا : یہ بھی کرپشن ہے کہ پروڈیوسر مختلف اینکرپرسنز کو مخصوص فرد کے خلاف بولنے کے لئے بھاری تنخواہیں دیتے ہیں۔
انجم اقبال نے کہا : میڈیا کو دشمن کے ایجنڈے کو چھوڑ کر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا۔
شاہ زیب منیر نے کہا : میری تمام میڈیا چینل سے درخواست ہے کہ بہتر پاکستان بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اپنے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کریں اور ایک مضبوط پاکستان بنانے کے لئے قدم آگے بڑھائیں۔