Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیموں کے رس کا براہ راست جلد پر استعمال نامناسب

لیموں کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا .  یہ ایک بہترین بیوٹی پراڈکٹ ہے  تاہم کسی بھی چیز کی زیادتی فائدہ مند نہیں ہوتی .  ایک بہت ہی مقبول ٹوٹکا ہے  کہ  چہرے کی مردہ جلد صاف کرنے اور رنگت نکھارنے   کےلیے لیموں کا رس  چہرے پر لگائیں .  سوچیے اگر آپ لیموں کے  چند قطرے منہ میں ڈالیں   تو اس کا تیز ذائقہ برداشت کرنا کس  قدر مشکل ہوگا .  تو چہرے کی جلد جو بے حد حساس ہوتی پے آپ  اس پر لیموں کا رس براہ راست کیسے رگڑ سکتی ہیں . لیموں کا تیزابی رس جلد پر براہ راست استعمال کے لیے بالکل بھی مناسب نہیں  اور اگر لیموں کا رس جلد پر رگڑنے کے بعد آپ دھوپ میں چلی گئیں تو صورتحال  مزید بگڑ سکتی ہے  کیونکہ ایسی صورت میں کیمیائی رد عمل ہو سکتا ہے .    جو  جلد کو جلانے ، چھالے بننے اور ہائپر پگمنٹیشن  کا سبب بن سکتا ہے .  لیموں کا رس دیگر اعضاء جیسا کہ ہاتھ اور پاؤں پر  کسی ماہر امراض جلد کے مشورے سے استعمال کیا جا سکتا ہےتاہم چہرے پر براہ راست اسکا استعمال انتہائی نامناسب ہے . 
 

شیئر: