Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر جمہوریہ كووند اور وزیر اعظم مودی کا اظہار تعزيت

نئی دہلی۔۔۔۔۔صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نےمعروف صحافی کلدیپ نیر کی موت پراظہار افسوس  کرتے ہوئےکہا کہ وہ صاف گوئی ، بے باکی اور جمہوریت کےعلمبردار تھے۔كووند نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کلدیپ نیر ممتاز صحافی، مصنف، سفارتکاراوررہنما تھے۔ انہوں نے ایمرجنسی کے دوران جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ لوگ ان کے اسلوب تحریر کو ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے۔ صدر جمہوریہ نے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نریندر مودی نےاپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کلدیپ نیر ہمارے وقت کے غیر معمولی دانشور تھے۔ اپنے خیالات کے اظہار کیلئے صاف گوئی اور بے باکی سے کام لیتے تھے۔ ایمرجنسی کے خلاف ان کا سخت موقف اور عوامی خدمات اور بہتر ہندوستان کی تعمیرمیں ان کےعزائم ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، ان کی موت پر دکھ ہوا۔ میری نیک خواہشات ان کےخاندان کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -کیرالا سیلاب: حکومت غیرملکی امداد قبول کرے، کانگریس

شیئر: