شمالی وزیر ستان میں دھماکہ،اہلکار جاں بحق
پشاور...شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی اہلکار احمد خان جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے میں دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی اہلکار گشت پر مامور تھے۔زخمی ایف سی اہلکاروں کودتہ خیل کیمپ اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں مدثر، علیم اور اکرم شامل ہیں۔ ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی۔سرچ آپریشن جاری ہے۔