Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوٹی ہیکس کا استعمال ذرا سوچ سمجھ کر ‎

بیوٹی ہیکس کا چرچا تو آپ نے سنا ہو گا . تیز ترین نتائج کے حصول کی خاطر ہر شخص شارٹ کٹ کی تلاش میں ہے   اور مسائل کا فوری حل ڈھونڈتا نظر آتا ہے .  یہ سوچے سمجھے بغیر کہ یہ ہیکس اسے کس حد تک نقصان پہنچا سکتے ہیں   .   اگر جلد کی صفائی اور نکھار کے لیے بیوٹی ہیک کی بات کی جائے تو  چینی ، نمک اور بیکنگ سوڈا بطور ایکس فولی ایٹر استعمال ہوتے   ہیں .  انکا مساج چہرے کی جلد سے مردہ خلیات اور گردو غبار کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے .  لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ جلد کو کس حد تک نقصان پہنچاتے ہیں . یہ قدرتی اجزاء ہیں ، مفید ہیں ، مگر جلد کے لیے نہیں .  ان اجزاء کو جلد پر رگڑنے سے جلد زخمی  اور سرخ  ہو سکتی ہے . یہ چہرے کی جلد کی مناسبت سے سخت اجزاء ہیں .  اگر آپ کو چہرے  سے مردہ جلد کو صاف کر کے اسے تروتازہ اور چمکدار بنانا ہے تو  کسی نرم اور معیاری واش کلاتھ کا استعمال کریں  . کلینزنگ کے بعد واش کلاتھ سے چہرہ صاف کرلیں  . اس سے مناسب صفائخوی بھی ہو جائے گی اور جلد بھی محفوظ رہے گی . 
 

شیئر: