شاہد آفریدی کی عید الاضحی کے موقع پر مبارک باد
کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے عید الاضحی کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عید کے موقع پر ہمیں ان لوگوں کو بھی یاد کرنا چاہیے جو قربانی کی استعداد نہیں رکھتے۔ ٹوئٹر پر پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جہاں ہم عید الاضحی کے موقع پر خوشیاں منا رہے ہیں اور بانٹ رہے ہیں،ہمیں ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے، جو ان خوشیوں سے محروم ہیں۔ ہم مصروفیت سے کچھ وقت نکال کر ایسے لوگوں کے ساتھ گزاریں جو مستحق ہیں اور یقینا یہ عمل ہمارے لئے بھی اچھا ہوگا۔دوسری جانب پاکستان اور ہند کے مابین کشیدگی اور تناو کی کیفیت ختم کرنے کیلئے آفریدی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو برداشت کا پیغام پھیلانے کی ضرورت ہے اور اس طرح کے اقدامات ہی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔سابق کپتان نے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد کو سراہا اور کہا کہ صرف امن ہی ایسا راستہ ہے جس پر چل کر دونوں ممالک آگے بڑھ سکتے ہیں۔