شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کا عندیہ دیا
اسلام آباد...سابق پاکستانی آل راونڈر شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کا عندیہ دیدیا ۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان میں عوامی فلاح کے لئے چیف جسٹس ثاقب نثار کے اقدامات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے جج کی سربراہی میں چلنے والی عدلیہ کے اندر بھی نگرانی کی سخت ضرورت ہے۔اسٹار آل راونڈر نے چیف جسٹس کو قابل ذکر کام کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ عوامی اداروں جیسے اسپتال اور تعلیمی اداروں میں ان کے اچانک دورے ملک کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوئے ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار کو ذیلی عدالتوں کے دورہ کرنے کا بھی وقت نکالنا چاہیے تاکہ وہ ان میں موجود کالی بھیڑوں کو ٹھیک کرسکیں۔