ترک حاجی کی قوت گویائی بحال
مکہ مکرمہ۔۔۔۔کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی مکہ مکرمہ میں اعصابی سائنس مرکز کے طبی عملے نے ایک ترک حاجی کو گونگا ہونے سے بچالیا۔ ترک حاجی دماغی انجماد خون کے عارضے میں مبتلا ہوگیا تھا جس سے اس کا دایاں حصہ مفلوج ہوگیا اور گویائی سے محروم ہوگیا تھا۔ طبی عملے نے معائنہ کرکے آپریشن کیااور اللہ کے فضل و کرم سے ایک گھنٹے کے اندر اندر ترک مریض روبہ شفا ہوگیا۔ معمول کے مطابق چلنے پھرنے لگا اور رفتہ رفتہ قوت گویائی بحال ہوگئی۔