واجپئی کی وفات پر شاہ سلمان کی تعزیت
ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہندوستانی سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی وفات پر ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ۔ خادم حرمین شریفین نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی وفات پر افسوس ہوا۔ سعودی حکومت اور عوام ہندوستانی صدر اور متوفی کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اسی طرح کے مضمون کا مکتوب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ہندوستانی صدر کو ارسال کیا ۔