Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی ٹیم نے قازقستان کو 0-16 سے شکست دیدی

 
جکارتہ: پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں قازقستان کو 0-16 گول سے شکست دے کر پول بی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ۔انڈونیشیا کے شہر جکارتہ اور پالیمبینگ میں منعقد ہونے والی 18ویں ایشین گیمز میںپاکستان ہاکی ٹیم ابتدائی دونوں میچز بھی 10، 10گول سے یکطرفہ مقابلے کے بعد جیت چکا ہے۔قازقستان کے مقابلے میں پاکستان کے محمد توثیق ارشد نے4گول کئے جبکہ ابو بکر محمود نے ہی بھی ہیٹ ٹرک کی۔ پاکستان کے خلاف ایک گول بھی ا سکور نہیں ہوا۔4 سیشن پر مشتمل مقابلے میں پاکستان نے پہلے پیریڈ میں چار، دوسرے میں2، تیسرے میں 3 جبکہ آخری پیریڈ میں تابڑ توڑ حملے کے نتیجے میں 7 گول ا سکور کر دئیے۔ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار جگہ بنانے والے 5 کھیل ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اگلا مقابلہ ملائیشیا کے ٹیم سے 26 اگست کو جبکہ پول کا آخری میچ 28 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ ادھر پول اے میں جنوبی کوریا بھی 3 میچ کھیل کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے لیکن آج ہند جاپان سے مقابلہ کرے گا جہاں جیت کی صورت میں وہ زیادہ گول ا سکور کرنے کی بناء پر پہلی پوزیشن پر آجائیں گے۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز میں چین اب تک 65 طلائی اور مجموعی طور پر 138 تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جاپان 102 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور جنوبی کوریا 75 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ میزبان انڈونیشیا نے اب تک 32 تمغے حاصل کئے ہیں اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان نے اب تک ان مقابلوں میں صرف ایک تمغہ حاصل کیا ہے جب کبڈی کے مقابلوں میں اسے جنوبی کوریا سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد کانسی کا تمغہ ملا۔

شیئر: