Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹورٹ براڈ دنیا کے پانچویں آل راونڈر بن گئے

 
ناٹنگھم: انگلش کرکٹرآل راونڈر ا سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ 3 ہزار رنز مکمل کرنے اور 400 وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں آل راونڈر بن گئے ہیں۔انہوں نے ہند کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 20 رنز بنا کر 3 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا۔ اس سے قبل ہند کے کپل دیو، نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی، آسٹریلیا کے شین وارن اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

شیئر: