واشنگٹن۔۔۔امریکی سینیٹر جان میکین نے اپنے کینسر کا علاج روک دیا ہے، ممتاز سیاستدان دماغ کے کینسر میں مبتلا ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق81 سالہ جان میکین نے اپنے کینسر کا علاج روک دیا ہے ، اس اطلاع کے بعد سے امریکی کانگریس میں صدمے کی لہر موجود ہے اور دونوں جماعتوں نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ امریکی کانگریس میں سینئر سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک خبر کے بعد دنیا میں ایک بڑے مدبر کی زندگی کا آخری باب شروع ہوگیا ہے۔