Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا ترکی پر ’’اقتصادی جنگ‘‘ مسلط کر رہا ہے، انقرہ حکومت

انقرہ ۔۔۔ ترک حکومت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکا ترکی پر ’’اقتصادی جنگ‘‘ مسلط کر رہا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوگان کے ایک ترجمان کے مطابق امریکا کو پادری اینڈریو برونسن کے مقدمے سے متعلق قانونی معاملات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی پادری اینڈریو برونسن ترکی میں دہشت گردی کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ ترکی انہیں رہا کر دے۔

شیئر: